جکارتہ ،2نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا کے قریب سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک اور 30سے زائد لاپتہ ہیں۔ ڈوبنے والی کشتی پر 93افراد سوار تھے اور یہ ملائیشیا سے انڈونیشیا کے جزیرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح یہ حادثہ پیش آیا۔ مقامی پولیس چیف سام بودی گُسڈیان نے بتایا بیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ انتالیس کو بچا لیا گیا ہے۔ تیس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی پر سوار افراد ملازمت کے لیے ہجرت کرنے والے تھے۔